کوالالمپور ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا میں ، متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائک پرعوامی طور پرتقریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔پولیس کے محکمہ مواصلات کے چیف اور سینئر اسسٹنٹ کمانڈر ، داتوک اسماوتی احمد نے کہا کہ تمام پولیس دستوں کو ایسے احکامات دیئے گئے ہیں اور قومی سلامتی کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد نسلی ہم آہنگی کو بگڑنے سے روکنا ہے ۔دوسری طرف مسٹر نائک نے اس سلسلے میں لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اگرچہ اپنی طرف سے یہ واضح کردیا ہے ، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ان لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے جن کو اس غلط فہمی کی وجہ سے چوٹ پہنچی ہے ۔ میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے کوئی پریشان ہو۔ اس سے قبل ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاثیر محمد نے 16 اگست کو کہا تھا کہ اگر تحقیقات سے پتہ چلا کہ نائک ملک کا ماحول خراب کررہے ہیں تو ان کی مستقل شہریت ختم کردی جائے گی۔
