l ملائشیاء کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے 2014ء کے دوران جیولری کے ایک شوروم میں مختلف اشیاء کی خریدی پر صرف ایک دن میں 5.5 کروڑ روپئے کا خرچ کیا تھا۔ نجیب رزاق کے خلاف رشوت ستانی کے مقدمہ کی سماعت کے دوران استغاثہ نے یہ دعویٰ کیا۔ نجیب رزاق پر سرکاری فنڈس سے اپنے شخصی کھاتہ میں 4,804 کروڑ روپئے منتقل کرنے کا الزام ہے۔ استغاثہ نے ایک دن میں 5.5 کروڑ روپئے کے زیورات کی خریدی کے ثبوت کے طور پر ان کے کریڈٹ کارڈ بلس عدالت میں پیش کیا۔