کولالمپور : ملائشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے بدھ کو کہا کہ یہ طے کرنے کیلئے ستمبر میں اعتماد کا ووٹ پیش کریں گے کہ انہیں ملک کی پارلیمنٹ نے ایوان زیریں کے اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے یا نہیں۔مسٹر یاسین نے ایک ٹیلی ویزن تقریر میں کہا کہ ان کے پاس اب بھی پارلیمنٹ کے بیشتر اراکین (اراکین پارلیمان) کی حمایت ہے اور انہوں نے ملک کے راجہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کو مطلع کردیا ہے ۔