ملائم سنگھ ’محفوظ‘ حلقہ مین پوری سے سماجوادی پارٹی امیدوار

   

لکھنو ۔ 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی نے یو پی میں لوک سبھا کے چھ حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی ۔ پارٹی نے بانی ملائم سنگھ یادو کو اپنے طاقتور گڑھ مین پوری سے امیدوار بنایا ہے ۔ دھرمیندر یادو بدایون سے ‘ اکشے یادو فیروز آباد سے ‘ کملیش کاتھیریا ایٹاوہ سے ‘ بھائی لال کول رابرٹس گنج سے اور شبیر والمیکی بہرائچ سے مقابلہ کرینگے ۔ پارٹی کی اس فہرست کو جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے سب سے زیادہ محفوظ سمجھے جانے والے حلقہ مین پوری کو ملائم سنگھ یادو کیلئے منتخب کیا ہے ۔ ملائم سنگھ فی الحال اعظم گڑھ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ 1996, 2004 اور 2009 میں مین پوری سے بھی منتخب ہوئے تھے ۔ ملائم سنگھ نے 2014 میں مین پوری اور اعظم گڑھ سے مقابلہ کیا تھا اور دونوں حلقوں سے کامیاب ہوئی تھے ۔ مین پوری سے ان کی اکثریت تین لاکھ ووٹوں سے زیادہ کی تھی ۔