ملائم سنگھ یادو کی صحت مستحکم، ہنوز آئی سی یو میں

   

نئی دہلی: اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر ملائم سنگھ یادو کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے تاہم وہ ہنوز آئی سی یو میں ہیں۔ پارٹی ذرائع نے اتوار کی رات یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں انہیں علاج کے لئے گڑگاؤں کے میدانتا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ۔ وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ان کا علاج ڈاکٹر سوشیلا کٹاریہ کی نگرانی میں جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی لکھنؤ سے گڑگاؤں کے لیے روانہ ہو گئے جبکہ شیو پال سنگھ یادو بھی اس وقت وہیں موجود ہیں۔خیال رہے کہ سالہ ملائم سنگھ 82 سال کے ہیں اور ان کی طبیعت اس سے پہلے بھی خراب ہوئی تھی۔ اس وقت بھی انہیں گڑگاؤں کے میدانتا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔