نئی دہلی :سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملائم یادو کو بے چینی کی شکایت ہوئی تھی اور تازہ ترین خبروں کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی جانچ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں ملائم یادو کی طبیعت کئی بار خراب ہو چکی ہے اور انھیں اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرانا پڑا ہے۔ تازہ معاملہ کے تعلق سے بتایا جا رہا ہے کہ ان کی طبیعت دو دن سے خراب چل رہی ہے۔ جمعرات کو بے چینی کا احساس زیادہ ہوا جس کے بعد فوری طور پر انھیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔