لکھنؤ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی آج 81 ویں سالگرہ منائی گئی جہاں اُن کے فرزند اور پارٹی صدر اکھلیش یادو بشمول دیگر سینئر پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔ اِس موقع پر ملائم سنگھ یادو نے کیک کاٹتے ہوئے اپنی 81 ویں سالگرہ منائی۔ اِس موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے زبردست جشن منایا گیا۔ اِس موقع پر ملائم سنگھ یادو کو 81 کیلو وزنی لڈو بھی پیش کیا گیا۔