شملہ ۔29 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک 55 سالہ ملائیشیای خاتون جو یہاں سیاحتی ویزا پر آئی تھی تاہم کُلو ڈسٹرکٹ میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ وینیسا نامی خاتون کو منالی سیول ہاسپٹل لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرس نے اُسے مُردہ قرار دیا ۔ کُلو پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو سنگھ نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ 15 خواتین اور 4 مردوں پر مشتمل ایک ٹیم 27 جنوری کو ملائیشیا سے یہاں سیاحت کیلئے پہنچی تھی تاہم وینیسا کی صحت میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی اور ہاسپٹل لیجانے کے بعد ڈاکٹرس نے اُسے مردہ قرار دیا ۔