کوالالمپور: ملائیشیا میں نجی مسافر طیارہ ایک موٹر وے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعہ میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق طیارے کو فنی خرابی کا سامنا تھا، جس پر پائلٹ نے موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم وہ سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار 8 مسافر، ایک کار سوار اور ایک موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہو گئے۔ایک انجن کا حامل کرافٹ ماڈل 390 طیارہ لنگکاوی سے سیلنگور کی پرواز پر تھا، جس میں 8 مسافر سوار تھے۔ گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ائرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی اور نے طیارے کو لینڈنگ کیلیے کلیئرنس دی گئی تھی۔ترجمان ایوی ایشن کے مطابق طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے 2 ارکان موجود تھے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمیں بوس ہونے سے قبل طیارے کو فضا میں بے ترتیبی سے اْڑتے ہوئے دیکھا گیا اور پھر وہ عمودی حالت میں سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔
یوگنڈہ میںڈیموکریٹک الائنس فورسیس
کے خلاف آپریشن
کمپالا : یوگنڈہ کی فوج کی کارروائیوں میں ڈیموکریٹک الائنس فورسزکے 548 ارکان کانگوڈیموکریٹک جمہوریہ کے شمالی علاقوں میں مارے گئے۔کانگوڈیموکریٹک جمہوریہ آپریشن کے ترجمان میجر بلال کتامبا ڈنے پریس کو بتایا کہ اے ڈی ایف کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔کتامبا نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں آپریشنز میں ADF کے 548 ارکان مارے گئے، جبکہ 50 کو گرفتار کیا گیا اور 31 نے ہتھیار ڈال دیے۔یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کارروائیاں یوگنڈا کی فوج نے کی ہیں۔کتامبا نے ان آپریشنز میں ہلاک ہونیو الوں میں فوجی بھی شامل ہونے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔7 مئی 2021 کو KDC کے شمالی Kivu اورایتوری صوبوں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہونے اور سلامتی قائم کرنے کے لیے فوجی محاصرے کا اعلان کیا گیا تھا۔ محاصرے کے ایک حصے کے طور پر، علاقے میں سویلین حکام کو برطرف کر دیا گیا اور فوجی حکام کو ان کی جگہ پر تعینات کر دیا گیا تھا۔