نئی دہلی ۔ ملائیشیا اوپن 750 ٹورنمنٹ جو کہ اولمپک کے دو کوالیفائنگ ایونٹ میں سے ایک ہے، یہ کورونا کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ ملائیشیا میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس ٹورنمنٹ کے ملتوی ہونے کے باعث ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال اور کڈمبی سری کانت کی اولمپکس میں رسائی کے امکانات کو دھکا لگا ہے۔ 6 لاکھ امریکی ڈالرس کا مذکورہ یہ ایوانٹ کوالالمپور میں 25 تا 30 مئی منعقد شدنی تھا۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ایونٹ کو منعقد کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی گئی ہے لیکن حالات کھیل کے لئے مناسب نہیں ہیں اور ہم ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے متعلق کوئی جوکھم نہیں اٹھا سکتے۔