کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک ایئر فورس اہلکار نے ملٹری بیس میں فائرنگ کر کے اپنے تین ساتھی اہلکاروں سمیت خود کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے جمعہ کی صبح مقامی وقت 7:30بجے ساراواک شہر میں قائم ایئر فورس بیس میں فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آور اور ہلاک ہونے والے دیگر تینوں اہلکار اس وقت ڈیوٹی پر تھے۔ اس حملے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں تاہم پولیس اور ایئر فورس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ بتیس ملین آبادی کے ملک ملائیشیا میں اسلحہ رکھنے کے سخت قوانین کی وجہ سے فائرنگ کا یہ واقعہ غیرمعمولی خیال کیا جا رہا ہے۔