ملائیشیا جانے کی خواہش جان لیوا ثابت ہوئی،2ہلاک

   

جکارتا : انڈونیشیا کے کھلے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے ایک انڈونیشیائی عہدے دار کے توسط سے خبر دی ہے کہ لکڑی سے بنی اس ماہی گیروں کی کشتی نے خطرناک راستے کا انتخاب کیا جس کے دورن وہ الٹ گئی جس پر89تارکین وطن سوار تھے جو کہ ملائیشیا جا رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ کھلے سمندر میں پہنچتے ہی شدید اور بپھری لہروںکی وجہ سے کشتی میں پانی بھر گیا اور وہ ڈوب گئی۔کشتی پر سوار ایک خاتون اور ایک مرد کی نعشیں بازیاب کر لی گئی ہیں جبکہ 61افر اد کو بچا لیا گیا ہے۔26 افراد لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔