کوالا لمپور، 22 مئی (آئی اے این ایس): ہندوستان کے تجربہ کار شٹلر کدامبی سری کانتھ نے ملائیشیا ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے دوسرے راونڈ میں آئرلینڈکے نہت نگوین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ عالمی درجہ بندی میں فی الوقت 65 ویںنمبر پر موجود سری کانتھ نے عالمی نمبر 33 نگوین کے خلاف 59 منٹ تک جاری رہنے والا مقابلہ 23۔21، 21۔17 سے جیتا۔ اب کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ فرانسکے توما جونیئر پوپوو سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے ہندوستانی شٹلرآیوش شیٹی کو21۔13، 21۔17 سے شکست دی۔ دوسری جانب، ایچ ایس پرنائے نے بھی سخت مقابلہ کیا مگر وہ یوشی تاناکاکے خلاف 9۔21، 18۔21 سے مات کھاگئے۔ مکسڈ ڈبلز مقابلے میں تنیشا کراسٹو اوردھروو کپیلاکی جوڑی نے فرانس کے لیا پالیرمو اورجولیئن مایوکو سخت مقابلے کے بعد 21۔17، 18-21، 21-15 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ اب ان کا سامنا چین کی جوڑی جیانگ ڑین بینگ اور وی یا شِن سے ہوگا۔ دریں اثنا، ستیش کروناکرن کو توما کے بھائی اور ڈبلز پارٹنر کرسٹو پوپوو کے خلاف 14-21، 16-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل، پرنائے نے دوسرے راونڈ میں جاپان کے پانچویں سیڈ کینتا نیشی موٹو کو ایک دلچسپ مقابلے میں 19-21، 21-17، 21-16 سے شکست دی تھی۔وہیں سری کانتھ نے پہلے راونڈ میں چین کے چھٹے سیڈ لو گوانگ زو کوشکست دی ۔