ملائیشیا میں عام انتخابات 19 نومبر کو ہوں گے

   

کوالالمپور : ملائیشیا میں عام انتخابات 19 نومبر کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالغنی صالح نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو 5 نومبر کو نامزد کیا جائے گا اور انہیں مہم چلانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس عام انتخابات میں 3,63,515 پولنگ ورکرز حصہ لیں گے ، 8,958 پولنگ اسٹیشن ہوں گے اور کل 21,173,638 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا ووٹ ڈالیں گے ۔وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے سیاسی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے 10 اکتوبر 2022 کو پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔ فروری 2020 میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے مستعفی ہونے کے بعد سے اب تک ملک میں دو وزرائے اعظم کا تقرر کیا گیا ہے ۔