کوالالمپور : اطلاع کے مطابق ملائیشیا میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 29 لاپتہ ہو گئے ہیں۔دی سٹریٹ ٹائمز کی خبر کے مطابق تنجنگ بلاؤ کے قریب کشتی الٹنے سے 10 افراد کی لاشیں ساحل سمندر سے آ ٹکرائیں۔حادثے کے بعد 21 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 29 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ملائیشائی بحری عمل درآمد ادارے کے ڈائریکٹر ایڈمرل نور الحزام ذکریا نے بتایا ہیکہ نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے کشتی غرقاب ہوئی ہے ، اور کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر ملائیشیا کی سمندری حدودمیں داخل ہونے کا قیاس کیا جارہا ہے ۔