ملائیشیا میں کورونا کے مزید 5551 نئے کیسز

   

کوالالمپور۔ ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 5,551 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 26,49,578 ہو گئی ہے ۔یہ اطلاع وزارت صحت نے دی۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ نئے کیسز میں سے 23 بیرون ملک سے آئے ہیں جب کہ 5528 مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مدت میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے مزید 17 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30 ہزار 538 ہو گئی ہے اور کورونا سے مزید 5 ہزار301 افراد صحت یاب ہوگئے۔