کوالالمپور۔13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا نے لاک ڈاؤن والے علاقے سے ایک ہزار 368 غیر قانونی پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں لاک ڈاون کے نتیجہ میں معاشی حالات سے پریشان لوگوں کے روپوش ہونے اور گنجائش سے زائد بھری ہوئی جیلوں میں انفیکشن بڑھنے کے خدشے کے باجود اس قسم کے چھاپے جاری ہیں۔امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انڈونیشیا، ہندوستان ، پاکستان، میانمار اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے باشندوں کو ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور کے باہر ایک بڑی مارکیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔