ملائیشیا کے سابق بادشاہ نے سابق ملکہ حسن کو طلاق دیدی

,

   

Ferty9 Clinic

کوالالمپور۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے سابق بادشاہ نے روس کی ایک سابق ملکہ حسن کو طلاق دے دی ہے۔ ان کی شادی کو حالانکہ صرف چند ماہ کا عرصہ گزرا تھا لیکن اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا۔ جیسے ہی یہ خبر منظر عام پر آئی، انہوں نے طلاق کا اعلان کردیا۔ سابق بادشاہ کے وکیل نے بتایا کہ سابق ملکہ حسن نے البتہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ سلطان محمد پنجم کی بیوی برقرار ہیں اور ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی اور اپنے شوہر کی تصاویر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ جاریہ سال جنوری میں سلطان محمد نے ملائیشیا کے بادشاہ کے طور پر دستبرداری اختیار کرلی تھی جبکہ انہوں نے صرف دو سال تک راج گدی سنبھالی تھی اور گزشتہ سال ان کی شادی رپورٹس گشت کررہی تھیں جس وقت وہ طبی رخصت پر تھے۔ 22 جون 2019ء کو سلطان نے اپنی اہلیہ یعنی سابق روسی ملکہ حسن ریحانہ گورباتینکوف کو طلاق ثلاثہ دے دی تھی۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ان کے وکیل نے یہ بات بتائی۔ طلاق ثلاثہ کے ذریعہ کوئی بھی شوہر اپنی بیوی کو ایک ہی نشست میں تین بار طلاق، طلاق، طلاق کہہ کر رشتہ ازدواج ختم کرسکتا ہے۔