کوالالم پور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ عبداللہ احمد بداوی 2003 میں 22 سالہ اقتدار کے بعد مہاتیر محمد کے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد ملائیشیا کے پانچویں وزیر اعظم بنے تھے ۔ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے داماد اور سابق وزیر صحت خیری جمال الدین نے انسٹاگرام پوسٹ میں موت کی وجہ بتائے بغیر بتایا کہ ‘سابق وزیر اعظم شام 7 بجکر 10 منٹ پر دارالحکومت کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں انتقال کر گئے ۔