ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کورونا کا شکار

   

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کوویڈ 19 سے متاثر ہو گئے ہیں۔ مہاتیر کے دفتر نے چہارشنبہ کو جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔دفتر نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کے مشورے پر مہاتیر کو نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا ہے تاکہ اگلے چند دنوں تک ان کی صحت پر نظر رکھی جاسکے ۔سابق وزیر اعظم جنوری 2022 میں دو بار اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل انہیں دسمبر 2021 میں مکمل طبی معائنے کیلئے اسی انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں، جس میں ان کا پہلا دور 1981 سے 2003 تک اور دوسرا سال 2018 سے 2020 تک رہا۔