حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر نائب صدر جی نرنجن نے کہاکہ گھٹکیسر میں ریڈی گرجنا کے موقع پر ریاستی وزیر ملا ریڈی کے خلاف عوامی ناراضگی کے سی آر حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نرنجن نے کہاکہ عوام کے سی آر حکومت کے وعدوں سے عاجز آچکے ہیں اور اُنھوں نے ملاریڈی کی جانب سے کے سی آر کی تعریف کو پسند نہیں کیا۔ نرنجن نے کہاکہ کل کے واقعہ کے لئے ملاریڈی خود ذمہ دار ہیں کیوں کہ اُنھوں نے نوجوانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہر پروگرام میں ملاریڈی وہی نغمہ دہراتے ہیں جس میں کے سی آر کی ستائش ہوتی ہے۔ نرنجن نے کہاکہ عوام سے کے سی آر نے جو وعدے کئے تھے اُن میں ریڈی طبقہ کے لئے علیحدہ کارپوریشن کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ برخلاف اُس کے ملاریڈی غرور و تکبر پر مبنی تقریر کرتے ہوئے عوام کے صبر کا امتحان لیا۔ نرنجن نے کہاکہ اگر ملاریڈی اپنی کارکردگی کے انداز کو تبدیل نہیں کریں گے تو آنے والے دنوں میں عوامی ناراضگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اُنھوں نے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی پر عائد کردہ الزامات کو مسترد کردیا اور کہاکہ ملاریڈی اپنی امکانی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ریونت ریڈی پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ ر