ملازمتوں کا اعلامیہ جاری کرنے حکومت سے بنڈی سنجے کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کی بہتری کیلئے ملازمتوں کا اعلامیہ فوری جاری کیا جائے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام اہل بیروزگار نوجوانوں کو سال 2018 سے بیروزگاری بھتہ جاری کیا جائے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ریاست میں گذشتہ سات سال سے کوئی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے ملازمتوں کی آس میں تلنگانہ تحریک کی تائید کی تھی لیکن ٹی آر ایس اس امید کو پورا نہیں کر پا رہی ہے ۔