نظام کالج کے گریجویشن ڈے ، کے ٹی آر کا خطاب ، طلبہ میں اسنادات اور میڈلس تقسیم
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ ملازمتوں کا انتظار کرنے والے نوجوانوں کے لیے آج خوشی کا دن ہے ۔ حکومت نے 80 ہزار جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومت کے سرکاری جائیدادوں سے ضرور استفادہ کریں ۔ مگر اس پر اکتفا کرنے کے بجائے دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کی حد تک ترقی کریں ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت نے کہا کہ کئی شہرت یافتہ کمپنیوں کے ہندوستانی باشندے بحیثیت سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ نظام کالج میں ہاسٹل عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد کالج کے گریجویشن ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کالج کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہی حقیقی زندگی کیا ہے اس کا پتہ چلتا ہے ۔ گریجویشن کی تعلیم مکمل ہوتے ہی ہزاروں مخلوعہ جائیدادیں دستیاب ہورہی ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ خانگی شعبوں میں روزگار کے کئی مواقع دستیاب ہیں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ نظام کالج کو عصری سہولتوں سے لیس کرنے کیلے تمام ضروری تجاویز تیار کریں ۔ بعد ازاں گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ میں اسنادات اور میڈلس تقسیم کئے ۔۔ ن