نئی دہلی : کانگریس صدر ملکاارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نوکریاں فراہم کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سیدھا حملہ کیااور کہا کہ وزیر اعظم نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کی وعدے کی حقیقت آٹھ سالوں کے درمیان سب کے سامنے ہے ۔کھرگے نے کہا کہ مودی نے جس طرح کا وعدہ کیا تھا اس کے مطابق آٹھ سالوں میں 16 کروڑ نوکریاں فراہم کی جانی چاہئے تھیں، لیکن حالات یہ ہے کہ مسٹر مودی وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مرکزی سکریٹریٹ میں بھی آسامیاں نہیں بھر پا رہے ہیں۔ مختلف سرکاری محکموں میں 30 لاکھ سے زیادہ آسامیاں خالی پڑی ہیں۔