ملازمت سے محرومی ، مالی پریشانیوں پر نوجوان کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ ملازمت سے محروم ہوجانے پر مالی پریشانیوں کا شکار ایک نوجوان نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ منوج چودھری جو ایلا ریڈی گوڑہ علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ گزشتہ روز اس نوجوان کی ملازمت چھوٹ گئی تھی اور وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس ایس آر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔