ملازمت نہ ملنے سے مایوس خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے مایوسی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ پورنما جو گنڈلہ پوچم پلی علاقہ کے ساکن گنڈا سوامی کی بیوی تھی یہ خاتون ملازمت کی تلاش میں تھی اور اس خاتون کو ملازمت کے حصول میں دشواریاں پیش آرہی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

ذہنی تناؤ کا شکار لڑکی کی خودکشی
حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) نریڈمیڈ علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ سریشا جو نریڈمیڈ علاقہ کے ساکن شخص انجیا گوڑ کی بیٹی طالبہ تھی ۔ پولیس نے اس لڑکی کی خودکشی کے بعد جس نے کل رات پھانسی لی تھی تحقیقات کو انجام دیا اور ابتدائی تحقیاقت کے بعد بتایا کہ لڑکی زندگی سے بے زار تھی اور ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نریڈمیڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔