نوجوانوں کی شکایت پر مقدمہ درج ، ملزمین کی تلاش
نظام آباد :2 ؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ملازمتوں کے نام پر تقریباً500 افراد کو دھوکہ دینے والے شخص پر مقدمہ درج کیا گیا ۔سرکل انسپکٹر نارتھ ستیش کمار نے یہ بات بتائی ۔ مسٹر ستیش کمار نے آفس میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ماکلور کے سابق ایس ٹی ایف کانسٹیبل کے راما کرشنا ، بھینسہ کے بالاجی نے مل کر کئی افراد کو آرمی میونسپلٹی ، آبپاشی ، ریونیو ، محکموں میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دلاتے ہوئے فی کس دو تا تین لاکھ روپئے وصول کیا لیکن ملازمتیں نہ دلانے پر روپئے دینے والے افراد کی جانب سے دبائو ڈالنے پر چند افراد کو فرضی چیکس دیتے ہوئے گمراہ کیا ان پر نرمل ، مدھول ، ورنگل ، بودھن ، ماچہ ریڈی ، کاماریڈی ، نظام آباد IIIٹائون ، جکران پلی ، ڈچپلی ، آرمور کے علاوہ دیگر کئی پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہے ۔ ملازمت دلانے کا بہانہ دیتے ہوئے تقریباً2 کروڑ روپئے تک وصول کرنے کی اطلاعات ہے اور کئی نوجوان ان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں شکایت بھی دی ہے ۔ پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔
مٹ پلی میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد
مٹ پلی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی ایم آر سی ( منڈل رسورس پرسن ) دفتر میں FLN تولی میٹو ( پلی سڑھی تربیتی دو روزہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس دوران ایم ای او مٹ پلی بھیمیا نے تربیتی اساتذہ کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے طلباء کی مادری زبان کی اہمیت اور اس کی افادیت و ترقی پر بات کی ۔ انہوں نے طلباء کی مادری زبان کی ترقی کیلئے ممکنہ تعاون پیش کرنے کی اساتذہ سے خواہش کی ۔ اس دوران ڈیجیٹل مواد فراہم کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ای او بھیمیا ، نوڈل آفیسر نرساگوڑ ، ایس سی ایچ صدر مدرس راما چندرا راؤ ، نرسیا ، ریسورس پرسنس نرسنگ راؤ ، راجندر پرساد اور دیگر موجود تھے ۔