ملازمت کا جھانسہ دینے والوں سے چوکنا رہنے کی خواہش

   

نظام آباد: کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے اپنے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہ بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے والے افراد سے چوکنا رہنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مختلف محکموں میں تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے باضابطہ سرکاری طور پر اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ بعض عناصر ان نوٹیفکیشن کا غلط فائدہ اٹھانے کے امکانات ہیں ۔ اس سلسلہ میں امیدوار کسی بھی فرد پر بھروسہ نہ کریں اور کسی فرد کی جانب سے انہیں ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کئے جانے پر اس کی اطلاع اسپیشل کرائم برانچ کنٹرول روم نمبر 94906 18000 یا سیل نمبر94913 98540 پر فراہم کرسکتے ہیں ۔ اطلاع دینے والوں کے نام مخفی رکھے جائیں گے ۔