حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم وصول کرنے والے ایک دھوکہ باز کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سائبرآباد سائبر کرائم کی کارروائی میں 35 سالہ کے ستایا ساکن نندی گاما این ٹی آر ڈسٹرکٹ آندھراپردیش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دھوکہ باز ستایا کی گرفتاری سے 7 مقدمات کی یکسوئی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ ستایا نے خود کو معروف کمپنی میں سینئر ملازم ظاہر کیا اور فرضی شناخت کے ذریعہ دھوکہ دیا ۔ سائبر کرائم پولیس کے مطابق یہ دھوکہ باز شخص انٹرویو اور آفر لیٹر بھی فرضی دیا کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص کو دھمکاکر 5,64,980 روپئے لوٹ لئے۔ پولیس سائبر کرائم نے اس دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا۔ ع