حیدرآباد۔ 12۔ اکتوبر۔ (سیاست نیوز)۔ شہر میں دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ ہوتے جارہا ہے تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے چار افراد کے گروہ بشمول تین نائجیریائی باشندوں اور ناگالینڈ کی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر پولیس سائبر آباد وی سی سجنار نے کہاکہ اس چار رکنی گروہ نے بیرون ممالک بہتر ملازمت کا وعدہ کرتے ہوئے ملازمت کے خواہشمندوں سے دھوکہ کیا تھا۔گرفتار شدگان کی شناخت ڈی محمد عرف این ڈونالڈ،موسی حلیمت،این ایلیون اور ایچ زیمونی کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دیگر دو مشتبہ افراد مفرور ہیں۔