حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) ملازم کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک بے روزگار نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 27 سالہ انیل اجئے نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ انیل اجئے اولڈ مرجال گوڑہ علاقہ کے ساکن انیل کمار کا بیٹا تھا۔ یہ نوجوان بے روزگار تھا جو روزگار کی تلاش میں مصروف تھا۔ اور روزگار کے حصول میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ملکاجگیری نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔