حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔یہ دو علحدہ واقعات اپل اور کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آئے۔ اپل پولیس کے مطابق 36 سالہ دھنجے راؤ جو سرویا نگر علاقہ میں رہتا تھا یہ شخص ملازمت کی تلاش میں تھا جس کو حصول ملازمت میں دشواریاں پیش آرہی تھیں جس سے تنگ آکر اس نے کل رات خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 47 سالہ دھرما راؤ جو پیشہ سے مزدور تھا کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا مالی پریشانیوںکے سبب یہ شخص شدید پریشانی کا شکار تھا جس نے علاقہ میں واقع تالاب کے قریب درخت سے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔