حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 37 سالہ پروین کمار نے کل اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاوز پر خودکشی کرلی ۔ پروین ممبئی میں رہتا تھا ۔جو گذشتہ دو ماہ قبل اس کی والدہ سے ملاقات کیلئے حیدرآباد آیا تھا ۔ اس کی والدہ مجید بنڈہ علاقہ میں رہتی تھی ۔ اس دوران پروین کی ملازمت چھوٹ گئی تھی اور ملازمت کی تلاش میں تھا اور ملازمت کے حصول میں ناکامی سے شدید پریشان ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔