ملازمت کی تلاش میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 25 سالہ لکشمن نے خودکشی کرلی۔ یہ شخص کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کے علاقہ میں واقع ایک بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا جو ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھتا تھا۔ بی اشوک تعلیم کی تکمیل کے بعد روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اور کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہنے لگا۔ یہ نوجوان ملازمت کی تلاش میں مسلسل کوششیں کررہا تھا اور ناکامی کے سبب دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کے پی ایچ بی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔