نئی دہلی : نوئیڈا میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن زبردستی گھسیٹ کرلے گئی ، معاملہ سامنے آنے پر ملازمہ نے الزام لگایا کہ مالکن نے یرغمال بناکرمارا پیٹا ۔ دل دہلا دینے والی تصویر دیکھ کر لوگ صدمے میں ہیں ۔ ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو عوام کے سامنے آگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لفٹ کے اندر ملازمہ کو مارا پیٹا جارہا ہے اور زبردستی گھر کے اندر کام کروانے کیلئے لے جایا جارہا ہے ۔ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر نمبر 121 کا ہے ۔ یہ معاملہ کلیو کاؤنٹی ہائی پروفائل سوسائٹی کا ہے ۔ لڑائی کا سارا واقعہ لفٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ۔ ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اس کے چنگل سے بچنے کی پوری کوشش کررہی ہے لیکن وہ خود کو چھڑانے میں ناکام ہے ۔