ملازمین و پنشنرس کیلئے 30 فیصد پی آر سی کو منظوری

   

حیدرآباد: تلنگانہ کابینہ نے سرکاری ملازمین ، کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین اور پنشنرس کیلئے 30 فیصد پی آر سی کو منظوری دے دی ۔ اسمبلی میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اعلان کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی گئی ۔ اس فیصلہ سے (921037) ملازمین اور پنشنرس کو فائدہ ہوگا ۔ اضافی پی آر سی پر جون سے عمل آوری ہوگی ۔ نوشنل بینیفٹ پر یکم جولائی 2018 ء مانیٹری بینفٹ پر یکم اپریل 2020 اور کیاش بینفٹ پر یکم اپریل 2021 ء سے عمل آوری کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں احکامات کی اجرائی کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ۔ پنشنرس کو یکم اپریل 2020 سے 31 مئی 2021 ء کے بقایہ جات 36 اقساط میں ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔ کے جی بی وی کنٹراکٹ ملازمین کو 180 دن کی میٹرنٹی لیو کی منظوری اورایچ آر اے کی حد برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔