ملازمین کو ڈی اے کا بقایا دینا ہوگا : ایس پی

   

لکھنو : سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ مرکزی ملازمین کو 18 مہینے کے ڈی اے کا ایرئیر دینے سے منع کرنا ایک طرح سے ’سرکاری گارنٹی‘ سے انکار کرنا ہے ۔یادو نے آج کہا کہ حکومت کے ‘ عالمی معاشی سپر پاور’ بننے کے دعوی کا مطلب کیا یہ ہے کہ ملازمین کو ان کے حق کا پیسہ بھی نہ ملے ۔ حکومت بتائے لگاتار بڑھتے ‘ جی ایس ٹی کلکشن’ کئی ٹریلین ڈالر کی اکانومی کا پیسہ کہاں جارہا ہے ۔ اربوں کے جہاز اور ٹپکٹی عمارتون کے لئے تو پیسہ ہے لیکن صحیح معنوں میں حکومت کو چلانے والے ملازمین کے لئے پیسہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کا بڑھنا دوسری طرف مہنگائی بھتہ نہ ملنا، محدود آمدنی والے ملازمین پر دوہری مار ہے ۔ گھر کی فکر جب سر پر حاوی ہوگی تو کام کی اہلیت پر بھی اثر پڑے گا۔ جس کا خامیازہ حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔ بی جے پی کی حکومتیں ویسے بھی الیکشن لڑتی ہیں ۔ کام تو کرتی نہیں ہیں۔ اور جو کام کرتے ہیں ان کو مناسب تنخواہ نہیں دیتی ہیں۔