جے پور : راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور دیگر فوائد کی ادائیگی کو یقینی بنارہی ہے اور انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ افسران اور ملازمین کو ہر ماہ کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی اگلے مہینے کی یکم تاریخ کو مل سکے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کارپوریشن اپنے ملازمین کے مفادات کے لیے پرعزم ہے اور گزشتہ جون اور جولائی کی ادائیگی اگست میں ، اگست کا ستمبر میں اور ستمبر کی ادائیگی یکم اکتوبر کو کیا گیا ہے ۔روڈ ویز مینجمنٹ کی جانب سے گریچیوٹی کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ جولائی 2016 کی ادائیگی نومبر 2020 کو کی گئی ہے ۔ اگست 2016 کی ادائیگی 26 اگست کو کی گئی ہے ، ستمبر 2016 کی ادائیگی 21 ستمبر کو کی گئی ہے اور اکتوبر 2016 کی ادائیگی اس مہینے میں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مرحوم ریٹائرڈ ملازمین کے سروس فوائد دسمبر 2018 تک ادا کیے گئے ہیں اور جنوری سے جون 2019 تک کی ادائیگی 31 اکتوبر تک کی جائے گی۔