حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے تلنگانہ تحریک کے جہد کاروں کی توہین کی ہے۔ تلنگانہ این جی اوز کے صدر ایم راجندر نے راجیہ سبھا میں وزیر اعظم کے بیان کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست کے حصول کیلئے سرکاری ملازمین نے طویل جدوجہد کی۔ تمام طبقات کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجہ میں نئی ریاست تشکیل پائی ہے لیکن وزیر اعظم نے عوام کے جذبات کا احترام کرنے کے بجائے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کو برسراقتدار آئے 8 برس مکمل ہوگئے لیکن تلنگانہ ریاست کے ساتھ ایک بھی ہمدردی کا معاملہ نہیں کیا گیا۔ تقسیم کے وقت جو وعدے کئے گئے ان کی تکمیل نہیں ہوئی۔ ر