ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں اضافہ ‘گزٹ کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے وظیفہ پر سبکدوشی سے متعلق حد عمر میں اضافہ کرنے کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں چیف منسٹر کے سی آر نے سرکاری ملاممین کے سبکدوشی کی عمر میں 58 سال سے بڑھاکر 61 سال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلہ میں اسمبلی اور کونسل میں ملازمین کے وظیفہ کی سبکدوشی کے حد عمر میں اضافہ کرنے سے متعلق بلز کو منظوری دی گئی اور ان بلز کو صدر جمہوریہ سے رجوع کیا گیا جنہیں آج صدر جمہوریہ نے منظوری دی۔ جسکے بعد حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس طرح سابق ارکان اسمبلی ارکان کونسل کے وظیفہ اور طبی سہولتوں کے اخراجات میں اضافہ کیلئے بل ایوانوں میں منظور کی گئی جس کو صدر جمہوریہ سے رجوع کیا گیا۔ اس کی بھی منظوری حاصل ہونے کے بعد اس پر عمل آوری کیلئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔