لندن: برطانیہ کی مایہ ناز جامعات آکسفورڈ اور کیمبرج نے ہفتے میں 6 کے بجائے 4 دن کام پر ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی ’’کینن‘‘ میں اب ملازمین ہفتے میں 5 یا 6 دن کے بجائے پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام کریں گے۔کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے اْٹھایا ہے۔ یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے۔ہفتے میں 4 دن کام کے ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے مثبت تبدیلیوں اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا جائزہ لینا ہے۔ہفتے میں 4 روز کام کی مہم ایک سماجی تنظیم نے چلائی تھی جس کے بعد آکسفورڈ، کیمبرج، بوسٹن اور تھنک ٹینک بھی اس مہم میں شامل ہوگئے۔