سنگاریڈی ضلع صدر ٹی این جی اوز جاوید علی کی نمائندگی پر سریش شٹیکار ایم پی کا مثبت جواب
سنگا ریڈی 8 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگا ریڈی ضلع کے ٹی این جی اوز ملازمین جاوید علی صدر اور وی روی سکریٹری کی صدارت میں سریش شیٹکر ایم پی ظہیر اباد سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ملازم سرکار کی تنخواہ جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا، واجب الادا ڈی اے کو بھی جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا ملازم سرکار کے مسائل پر بات چیت کرنے پر سریش شٹیکار رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ ملازمین کے مسائل کو حل کروانے کے لئے چیف منسٹر سے بھی نمائندگی کریں گے اور ہمیشہ ملازم سرکار کے کسی بھی مسائل پر نمائندگی کرنے کے علاوہ ان کے مسائل کو حل کروانے پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ضلع میں ٹی این جی اوز بھون کی تعمیر اور اراضی مختص کرنے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس خصوص میں وعدہ کیا وہ تمام کاموں پر توجہ دیں گے، اس موقع پر سرکانت وینکٹ ریڈی سرینواس نارائنہ بھاسکر پرمود سنتوش راجو پاٹل راملو اور دیگر موجود تھے۔