٭ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملازمین کے وظیفے میں 30 فیصد کمی اور 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی برخاستگی سے متعلق میڈیا اطلاعات میں کئے جانے والے مختلف دعوؤں کی تردید کے ساتھ آج یہ وضاحت کی کہ ملازمین کے وظیفے میں کوئی کمی نہیں ہوگی اور بعض میڈیا اطلاعات کے دعوے بالکل فرضی ہیں، حکومت ایسی کوئی کٹوتی نہیں کررہی ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے ٹوئٹر پر یہ خبر دیتے ہوئے عوام سے درخواست کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔