حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) ملازمین کے ساتھ دھوکہ میں ملوث اور پراؤڈنٹ فنڈز کی رقم کا غبن کرنے والے ایک مطلوب شخص کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سی سی ایس پولیس نے پی تیواری کو گرفتار کرلیا جو ایم ایس واٹر بکس ٹکنالوجی پرائیویٹ لمیٹیڈ پنجہ گٹہ تھا ۔ پولیس کے مطابق تیواری اس کمپنی کا سی ای او بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تیواری سال 2016 میں نیروبی کینیا چلا گیا تھا اور اس کے خلاف سال 2016 میں مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ تیواری نے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی تھی اور تنخواہوں کی رقم کے علاوہ اس نے پی ایف کی رقم کو بھی ہڑپ لیا تھا آج صبح جب وہ حیدرآباد ایرپورٹ پہونچا تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے کینیا کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ۔
