آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کا احتجاج
حیدرآباد۔ جنرل سکریٹری اے انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس امرجیت کور نے پراویڈنٹ فنڈ کے سود کی شرح میں کمی سے متعلق حکومت کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراویڈنٹ فنڈ کے شرح سود میں کمی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ملازمین اور ورکرس پہلے ہی لاک ڈائون اور کورونا کے سبب تنخواہوں سے محروم ہیں۔ کئی ملازمین کو جبراً برطرف کردیا گیا۔ اور موجودہ ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف کردی گئی ہے۔ ان حالات میں پراویڈنٹ فنڈ کے سود میں کمی سے ملازمین اور ورکرس کو مزید نقصان ہوگا۔ حکومت نے مشاورت کے بغیر ہی یکطرفہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے شرح سود میں 8.65 فیصد سے کمی کرتے ہوئے 8.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے آئی ڈی یو سی حکومت کی مخالف ملازمین پالیسی کے خلاف احتجاج کرے گی۔
