ملازم کی کورونا سے موت۔بینک کا تخلیہ کروادیاگیا

   

حیدرآباد18مئی (یواین آئی)شہر حیدرآباد کے کوٹھی علاقہ کی ایک مشہور بینک کے برانچ کو خالی کردیاگیا کیونکہ اس کے ایک ملازم کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوگئی۔اگرچہ کہ وہ ایک ماہ سے رخصت پر تھا،تاہم وہ چند دن پہلے بینک آیا تھا۔اس کی موت کے بعد احتیاطی طورپر مکمل مقامی ہیڈ آفس کا تخلیہ کروادیاگیا۔اس برانچ میں کام کرنے والے 40افراد کی طبی جانچ کی جائے گی۔