حیدرآباد: نلگنڈہ ضلع مستقر پر واقع ایس بی آئی کے ایک ملازم کو کورونا وائرس ہونے کے بعد بینک کو بند کردیا گیا۔نلگنڈہ کے کلاک ٹاور کے قریب حکام نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا مین برانچ کو بند کردیا۔ آج صبح بینک میں کام کرنے والے فیلڈ آفیسر کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔اس کی اطلاع کے ساتھ ہی بینک عہدیداروں نے اعلان کیا کہ بینک احتیاطی اقدامات کے تحت بند کردیا جا رہا ہے ۔ بینک بھون کے پچھلے حصے میں، ریکوری ڈپارٹمنٹ میں ایک فیلڈ آفیسر تین دن سے کھانسی اور بخار میں مبتلا تھا۔وہ علاج کے لئے حیدرآباد گیا۔ وہاں، ہفتہ کے روز کورونا کا ٹسٹ ہوا۔ آج صبح اس کی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔ جس سے بینک ملازمین اور اہلکاروں میں اچانک سنسنی پھیل گئی۔ احتیاطی اقدام کے طور پر بینک کو بند کردیا گیا۔ بینک کے تمام حصوں کی صفائی کی جارہی ہے ۔