ملازم کے ہاتھوں خاتون کا قتل، کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم

   

نیویارک : امریکی کمپنی چارٹر سپیکٹرم کو ٹیکساس کی ایک 83 سالہ خاتون کے خاندان کو 7.37 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جسے 2019 میں کمپنی کے ایک ٹیکنیشن نے لوٹ کر قتل کر دیا تھا۔قانونی فرم ہیملٹن وِنگو کی ایک پریس ریلیز کے مطابق جیوری کا 7 بلین ڈالر کے تعزیری ہرجانے کا فیصلہ کمپنی کے خلاف ’’سیسٹیمیٹک سیفٹی کی ناکامی‘‘ اور جیوری کو کیس کی سماعت سے روکنے کے لیے غلط دستاویزات کے استعمال کے لیے آیا ہے۔کیس کا آغاز پیٹی تھامس کی موت سے ہوا جسے دسمبر 2019 میں چارٹر اسپیکٹرم کے کیبل ٹیکنیشن رائے ہولڈن نے قتل کر دیا تھا۔ مدعی خاندان کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے خاتون نے بٹوے سیاس کا کریڈٹ کارڈز چوری کرنے کی کوشش کی تو اسے پکڑ لیا گیا۔ اس پر ملازم نے مسز تھامس پر تیز دھارو آلے سے حملہ کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔