حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب روانہ کرکے کانگریس قائدین کو ملاقات کا وقت دینے کی خواہش کی ۔ امیت شاہ کے جمعہ کو دورہ حیدرآباد کے موقع پر کانگریس کا وفد ان سے ملاقات کا خواہاں ہے۔ ریونت ریڈی نے مکتوب میں کہا کہ ایم پیز اور ارکان مقننہ پر مشتمل دس رکنی کانگریسی وفد ملاقات کرکے امیت شاہ کو کے سی آر کی بدعنوانیوں اور ڈرگس اسکام کا دستاویزی ثبوت پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برقی شعبہ میں کئی بے قاعدگیوں کے ذریعہ بھاری رقومات حاصل کی گئی ہے ۔ مائیننگ لیز اور آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں بھی کے سی آر خاندان کو بھاری کمیشن حاصل ہوا ہے۔ R