ملالہ پر حملہ کا ذمہ دار طالبان لیڈر فرار

   

اسلام آباد ۔ 6 ۔ فروری ( سیاست ڈاٹ کام) احسان اللہ احسان جو پاکستان طالبان کا سابق ترجمان ہے اور جسے 2012 ء میں ملالہ یوسف زئی پر فائرنگ کا ذمہ دار مانا جاتا ہے اور جس نے 2014 ء میں پشاور آرمی اسکول پر مہلک دہشت گردانہ حملہ کیا تھا، وہ جیل سے فرار ہوگیا ہے۔ اس کے جاری کردہ آڈیو کلپ کے مطابق جو آج سوشیل میڈیا پر سامنے آئی ، احسان نے کہا کہ وہ جنوری میں پاکستانی سیکوریٹی ایجنسیوں کی تحویل سے نکل کر فرار ہوگیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستانی فورسس 2017 ء میں اس کی حوالگی کے دوران اس سے کئے گئے وعدوں کی تعمیل میں ناکام رہے۔ آڈیو کلپ میں اسے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ’’ اللہ کی مدد سے میں 11 جنوری کو سیکوریٹی فورسس کی گرفت سے آزاد ہونے میں کامیاب رہا‘‘۔